پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کو ملانے کیلئے 1.5 کلومیٹر طویل ریلوے لنک کی تعمیر کا آغاز

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت کراچی میں 2.46 ارب روپے کی لاگت سے پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت کراچی کے علاقے پپری میں کارگو کی نقل و حمل کو جدید بنانے کے لیے پپری ملٹی لاجسٹکس پارک کے منصوبے پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
نیشنل لاجسٹک کارپوریشن سندھ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر الطاف قادر باجوہ کے مطابق، یہ اہم منصوبہ نیشنل لاجسٹک کارپوریشن اور ڈی پی ورلڈ کے باہمی اشتراک سے 2.46 ارب روپے کی خطیر لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے کا ایک اہم حصہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کو آپس میں ملانا ہے، جس کے لیے 1.5 کلومیٹر طویل جدید ریلوے لنک بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ پپری میں بننے والا یہ ریلوے فریٹ کنٹینر اور ملٹی لاجسٹکس پارک ملک میں کارگو کے نظام کو بلکل بدل کر رکھ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس کارروائی میں منشیات فروش انمول پنکی کا بھائی گرفتار
انجینئر الطاف قادر باجوہ نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے میں بڑے ویئر ہاؤس، کنٹینر اسٹوریج، وہیکل پارکنگ اور جدید انتظامی بلاکس قائم کیے جا رہے ہیں۔
منصوبے کے اندر 37,700 مربع میٹر کا ایک بہت بڑا ہارڈ اسٹینڈنگ ایریا بنایا جا رہا ہے، جہاں ایک ہی وقت میں 260 کنٹینرز اور بڑے ٹرک کھڑے ہونے کی گنجائش موجود ہوگی۔
اس منصوبے کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوگی کہ ملک کے بالائی علاقوں یعنی اپ کنٹری سے آنے والے تمام بڑے ٹریلرز کو پپری لاجسٹکس پارک میں ہی روک کر ان کا کارگو ریل کے ذریعے بندرگاہوں تک پہنچایا جائے گا۔
اس حکمت عملی سے کراچی شہر کے اندر داخل ہونے والے 250 سے 500 ٹریلرز کا بھاری دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی اور شہر کی ٹریفک کا نظام بھی بہتر ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












