پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی

پاکستان نے بھارتی سول اور ملٹری طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے ملکی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
نیا نوٹم جاری کرتے ہوئے بھارتی سول اور ملٹری رجسٹرڈ طیاروں پر عائد یہ پابندی 24 ستمبر 2026 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، افغان طالبان نے بھارتی یوٹیوبر کو حساس سرحد اور فتنہ الخوارج تک رسائی دے دی
اس فیصلے کے تحت بھارتی ایئر لائنز اور آپریٹرز کے زیر انتظام، ملکیتی یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے اس پابندی کا شکار رہیں گے۔
علاوہ ازیں، بھارتی ملٹری طیاروں کی پروازیں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ نہیں ہوں گی اور وہ 24 ستمبر 2026 تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










