دہشت گردی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، افغان طالبان نے بھارتی یوٹیوبر کو حساس سرحد اور فتنہ الخوارج تک رسائی دے دی

پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے افغان طالبان رجیم اور بھارت کی خفیہ ایجنسی کا خطرناک گٹھ جوڑ اور مشترکہ منصوبے مکمل طور پر بے نقاب ہو گئے۔
افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کی براہ راست سرپرستی، مالی معاونت اور سازش کا پردہ چاک ہوا ہے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مکمل پشت پناہی میں ایک بھارتی یوٹیوبر کو پاک افغان سرحد کے حساس ترین علاقوں تک رسائی دی گئی، جہاں طالبان رجیم نے اسے محض بھارتی شناخت کی بنیاد پر نہ صرف بارڈر کا دورہ کرایا بلکہ فتنہ الخوارج کے اہم افراد سے ملاقات بھی کرائی۔
اس سے قبل بھارتی دورے کے دوران افغان وزیر زراعت مولوی عطاءاللہ عمری نے یہ اعلان کیا تھا کہ افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طالبان کے اقتدار کے 5 سال، خواتین کے حقوق اور انسانی آزادیوں پر پابندیاں برقرار
اس کے علاوہ سابق بھارتی فوجی افسر بھی یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ پاکستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کے لیے بھارتی ریاست افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی پورٹ اور معاونت کر رہی ہے۔
بھارت اس وقت افغان طالبان اور ان کی پراکسیز کو جدید ترین ڈرونز، بھاری جدید اسلحہ اور انٹیلی جنس معلومات فراہم کر رہا ہے۔
گمراہ کن اور مذموم پروپیگنڈا مہمات چلانے کے لیے بھارت افغان طالبان رجیم کو پروپیگنڈا کی باقاعدہ تربیت اور سہولت کاری بھی دے رہا ہے۔
سابق افغان حکام بھی بارہا اس بات کی نشاندہی کر چکے ہیں کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارتی ناپاک کردار موجود ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس گٹھ جوڑ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اور افغان طالبان کا ڈی این اے ایک ہی ہے کیونکہ دونوں دہشت گردی کے فروغ میں پوری طرح متحرک ہیں۔
بھارتی ادارے طالبان کو منفی پروپیگنڈا کی تربیت دے کر ہائبرڈ وار فیئر کو ہوا دے رہے ہیں، جس سے ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام کا ایجنڈا ظاہر ہو چکا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











