وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید ترین جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کرتے ہوئے اسے عوامی خدمت کے لیے اپنے خواب کی تعبیر قرار دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں جدید ترین جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپتال کا افتتاح کر دیا ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن ان کے لیے انتہائی بڑا اور جذباتی ہے کیونکہ اس جدید انسٹیٹیوٹ کی تکمیل ان کا ایک دیرینہ خواب تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دل کا ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہے، جہاں لاہور ہی نہیں بلکہ ملک بھر سے امراض قلب میں مبتلا مریض بہترین اور مفت علاج معالجے کے لیے آ سکتے ہیں۔
مریم نواز نے بتایا کہ ملک میں عارضہ قلب کی بیماریاں تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہیں، اس لیے پنجاب کے صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب کا ہر محکمہ ڈیجیٹلائزڈ ہوچکا ہے، جس سے اربوں روپے کی بچت ہوئی، وزیراعلیٰ مریم نواز
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں مریضوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں 10 کروڑ مریضوں کو مفت علاج کی سہولت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ غریب عوام کی سہولت کے لیے پنجاب ایئر ایمبولینس کا آغاز کیا گیا ہے اور فالج سے بچاؤ کے لیے مہنگا ترین اسٹروک انجکشن بھی سرکاری اسپتالوں میں مفت دستیاب کرایا جا رہا ہے۔
سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پہچان اور مزاج صرف اور صرف خدمت اور ملک کی ترقی ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اگر دوسری سیاسی جماعتیں بھی دنگا فساد اور کرپشن کو چھوڑ کر عوام کی خدمت پر توجہ دیتیں تو آج ملک کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی توجہ کا مرکز صرف عوام کی فلاح و بہبود ہونا چاہیے کیونکہ اقتدار میں موجود لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کے لیے ہی چنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










