جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی

21 اگست, 2026 15:50

حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم نامے کے خلاف نظرثانی درخواست جمع کروا دی۔

وفاقی حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ کے دیئے گئے فیصلے پر نظرثانی کی نئی متفرق درخواست جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ متفرق نظرثانی درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے اعلیٰ عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔ اس سے قبل رجسٹرار آفس کی جانب سے ابتدائی درخواست پر جو اعتراضات عائد کیے گئے تھے، انتظامیہ نے ان تمام تکنیکی اعتراضات کو دور کر کے اب نئی اور مکمل درخواست دائر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان قید تنہائی میں ہیں، جیل گارڈز انہیں سلام تک کا جواب نہیں دیتے، سلمان اکرم راجہ

نظرثانی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ 18 اگست 2026 کو جاری کردہ اپنا سابقہ فیصلہ واپس لے۔ اس فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کی الشفا اسپتال منتقلی کے احکامات جاری کیے گئے تھے، جبکہ حکومت اور مقامی انتظامیہ سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر اس عمل پر اعتراضات اٹھا رہی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی تحریک انصاف کو ایک مخصوص اسپتال میں منتقل کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نامہ مروجہ قوانین اور جیل رولز کے اصولوں کے منافی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق قیدی کی صحت اور سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات جیل مینوئل اور انتظامی طریقہ کار کے تحت ہی طے پانے چاہئیں، اس لیے عدالت سے 18 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔