خیبر میں جوائنٹ چیک پوسٹ پر حملہ، دو سیکیورٹی اہلکار شہید

خیبر میں جوائنٹ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے۔
پشاور کے سرحدی اور حساس علاقے خیبر کے جمرود میں واقع جوائنٹ چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔
اس حملے کے دوران سیکیورٹی پر مامور پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں نے انتہائی بہادری اور شجاعت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد جہنم واصل، بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن حمزہ اکرم شہید
حملے کے فوری بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیراؤ میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
اس موقع پر ڈی پی او خیبر نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے دہشت گردوں کا انتہائی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔
ڈی پی او خیبر نے مزید تاکید کی کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور اس مقصد کے لیے کسی بھی قسم کی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ملک دشمن اور دہشت گرد عناصر کو ان کے مذموم عزائم میں کسی بھی صورت کامياب نہیں ہونے دیا جائے گا اور خطے میں امن و امان کا قیام ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












