منگل، 25-اگست،2026
منگل 1448/03/12هـ (25-08-2026م)

بلوچستان میں سڑک کی تعمیر پر مامور 4 محنت کش مزدور کالعدم بی ایل اے کی فائرنگ سے شہید

25 اگست, 2026 14:23

بلوچستان کے علاقے سرانان میں کالعدم بی ایل اے کی فائرنگ سے 4 مزدور شہید ہو گئے، جس پر صوبائی قیادت نے شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا اعادہ کیا۔

بلوچستان کے علاقے سرانان میں سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف بے گناہ محنت کش مزدور دہشت گردی کا نشانہ بن گئے ہیں۔ سرانان میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 محنت کش مزدوروں کو شہید کر دیا جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ اور گورنر بلوچستان نے سرانان میں ہونے والے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ صوبے کی اعلیٰ قیادت کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کا خون بہانے والوں کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

حالیہ دنوں میں تربت میں 7 مزدوروں کے اغوا اور قتل کے بعد سرانان میں 4 مزید مزدوروں کی شہادت سے کالعدم بی ایل اے کی مزدور دشمنی مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ضلع موسیٰ خیل میں 96 ترقیاتی منصوبے مکمل

اس کے علاوہ نوشکی میں ماں بیٹی کے قتل اور مستونگ میں مسافر بس پر حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عام شہری بھی اب ان دہشت گردوں کے براہ راست نشانے پر ہیں۔ مزدوروں، مسافروں اور بے گناہ خواتین کو نشانہ بنانا کالعدم بی ایل اے کے عوام دشمن کردار کا واضح ثبوت ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کی یہ دہشت گردی اصل میں بلوچستان میں جاری تعمیر و ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری اور مقامی روزگار کے مواقع روکنے کی ایک گہری سازش ہے۔

غیر مقامی مزدوروں کو ہدف بنا کر بی ایل اے کا مقصد بلوچستان میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا ہے۔ مزدوروں کا یہ بے رحمانہ قتل بلوچ عوام کے مفادات کی ترجمانی نہیں بلکہ بلوچستان دشمن ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔

سڑکوں اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا کر یہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے عوام کو معاشی ترقی اور روزگار سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ریاستی مؤقف میں واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ عزم استحکام کے تحت تمام دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور ریاست ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔