جمعرات، 27-اگست،2026
جمعرات 1448/03/14هـ (27-08-2026م)

پمز اسپتال آتشزدگی پر ایران، برطانیہ، سعودی عرب اور چین کا گہرے دکھ کا اظہار

27 اگست, 2026 09:14

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آتشزدگی سے 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر ایران، برطانیہ، سعودی عرب اور چین نے شدید غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر عالمی برادری کی جانب سے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اس سانحے پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پمز اسپتال کا واقعہ مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے، خواجہ آصف

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی پمز اسپتال واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سعودی بیان میں جاں بحق بچوں کے اہلخانہ، پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی اور پاکستان کی سلامتی و خیر و عافیت کے لیے دعا کی گئی ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور دلی تعزیت کی ہے۔ اس کے علاوہ چینی سفارتخانے نے بھی 14 نومولود بچوں کی دردناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ لواحقین اور حکومت پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔