جمعرات، 27-اگست،2026
جمعرات 1448/03/14هـ (27-08-2026م)

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران امریکی نمائندے کے طور پر نہیں تھا، ترجمان دفتر خارجہ

27 اگست, 2026 15:26

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران کسی امریکی نمائندے کی حیثیت سے نہیں بلکہ پاکستان کی اپنی امن و ثالثی کی کوششوں کا حصہ تھا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ان خبروں کو مکمل طور پر گمراہ کن اور غیر حقیقی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا جا رہا تھا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کے نمائندے کی حیثیت سے ایران گئے تھے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل کا 24 اگست کو دورہ تہران صرف اور صرف پاکستان کے بطور ثالث جاری سفارتی کردار کے تناظر میں تھا اور اس کا امریکی صدر ٹرمپ یا واشنگٹن سے کوئی تعلق نہ تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا اور خطے میں امن قائم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے تہران میں ایرانی صدر، اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے نمائندے، اسپیکر پارلیمنٹ، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، کشیدگی میں کمی کیلئے ایرانی صدر اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ پاکستان اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے آئندہ بھی اپنا سفارتی کردار جاری رکھے گا۔

پاک ایران تجارتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی معاہدوں پر سختی سے عمل پیرا ہے اور عالمی قوانین کی پاسداری کر رہا ہے۔

انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں پر عمل درآمد کرنا پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے، تاہم اگر اقوام متحدہ کی جانب سے کوئی پابندیاں لگائی جاتی ہیں تو پاکستان اس پر ضروری اقدامات کرے گا۔ پاکستان یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ یہ مسائل کا حل نکالنے کے بجائے مزید نقصان پہنچاتی ہیں۔

نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ایک سال کے لیے چیئرمین شپ سنبھال لی ہے اور پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا ہ وزیراعظم بشکیک میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کریں گے اور وہاں اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ترکیہ اور کویت کے وزرائے خارجہ سے رابطوں اور برطانیہ کے دورے کی تفصیلا ت بھی فراہم کی گئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔