جمعہ، 28-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ آپے سے باہر

28 اگست, 2026 10:58

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ صحافی کے اسرائیل اور ایران کے خلاف طویل جنگ سے متعلق سوال پر شدید برہم ہو گئے۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر شدید غصے میں آ گئے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے انتہائی اہم سوال پوچھا کہ امریکی عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کے جوانوں کو کس کے لیے جنگ میں بھیج رہے ہیں اور کیا اس بات کا شدید خدشہ ہے کہ یہ تنازع آگے بڑھ کر ایک طویل جنگ میں تبدیل ہو جائے گا؟ صحافی نے پریس کانفرنس میں موجود چیئرمین کے لیے بھی سوال پوچھنے کی اجازت چاہی تھی۔

اس سوال پر پیٹ ہیگسیٹھ سخت برہم ہو گئے اور انہوں نے غصے میں چیختے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے میری بات نہیں سنی؟ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارا مشن مکمل ہو اور اس حوالے سے ہمارا مؤقف بلکل واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اجازت کے بغیر کوئی ایرانی جہاز بندرگاہ سے نہیں نکل سکتا، سینٹکام

انہوں نے موجودہ صدارتی حکمت عملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے دیگر صدور کے برعکس، موجودہ صدر ان تمام احمقانہ پالیسیوں کے بارے میں واضح رہے ہیں، جنہوں نے ماضی میں ملک کو لاپرواہی سے ایسی چیزوں میں دھکیلا، جن کا کوئی واضح مقصد نہیں تھا۔

پیٹ ہیگسیٹھ نے مزید کہا کہ انتظامیہ کے پاس پورے منصوبے موجود ہیں اور ان کے پاس قابل جنرلز اور سینٹ کام کے کمانڈرز بشمول ایڈمرل کوپر موجود ہیں، جو اس مشن کو دیکھ رہے ہیں۔

صحافی کی جانب سے اسرائیل کی ترجیحات سے متعلق پوچھے گئے سوال کا سیدھا جواب دینے کے بجائے عہدیدار نے ملٹری کمانڈرز اور صدر کے فیصلوں کا دفاع کرنے پر ہی زور دیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔