ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز چائنہ میں پاکستانی طلباء کی شاندار کامیابی، بہترین وفد کا اعزاز حاصل کر لیا

چین میں منعقدہ ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں پاکستانی طلباء نے شاندار سفارتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
پاکستانی طلباء نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں اور سفارتی بصیرت کا لوہا منواتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا ہے۔
ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز چائنا کے عالمی پلیٹ فارم پر پاکستانی وفد نے انتہائی شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، جس نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کے نوجوان صلاحیت اور اعتماد میں دنیا کے کسی بھی ملک سے کم نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چینی منڈیوں میں پاکستانی مچھلی اور کٹل فش کی طلب میں 41 فیصد اضافہ
اس عالمی مقابلے میں سیڈار کالج اینڈ اسکول کے طلباء نے دنیا بھر سے آئے ہوئے 70 سے زائد وفود کے درمیان زبردست مقابلہ کرتے ہوئے ’’نمایاں بہترین مختصر وفد‘‘ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
مقابلے کے دوران پاکستانی طلباء نوین راج، محمد احمد حسین اور ملیحہ علی نے اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ’’بہترین مندوب‘‘ کے انفرادی اعزازات حاصل کیے۔
اس کے علاوہ پاکستانی طالبات سلیقہ مرتضیٰ اور علیشبا وزیر کو بہترین سفارت کار کے اعزاز سے نوازا گیا۔ عالمی سطح پر حاصل کی جانے والی اس شاندار کامیابی پر تعلیمی حلقوں اور عوام کی جانب سے طلباء کو شدید سراہا جا رہا ہے اور اسے پاکستان کے لیے ایک بڑی سفارتی و تعلیمی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









