جمعہ، 28-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

چینی منڈیوں میں پاکستانی مچھلی اور کٹل فش کی طلب میں 41 فیصد اضافہ

28 اگست, 2026 14:18

چین میں پاکستانی سی فوڈ کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، 2026 کے پہلے 7 ماہ میں برآمدات 220 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔

پاکستان کی برآمدی صنعت عالمی منڈیوں میں اپنی رسائی بڑھا کر ملک کے معاشی استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

چین کو پاکستان کی سمندری خوراک یعنی سی فوڈ کی برآمدات میں 2026 کے پہلے 7 ماہ کے دوران 41 فیصد کا نمایاں اور تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس نمایاں اضافے کے نتیجے میں چین کو کی جانے والی پاکستانی سی فوڈ کی برآمدات 156 ملین ڈالر سے بڑھ کر 220 ملین ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی کے دوران پاکستان سے جمائی گئی مچھلی، کٹل فش اور اسکویڈ کی برآمدات سب سے نمایاں رہیں، جن کی فروخت سے مجموعی طور پر 76.43 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیوں کے باوجود چین روزانہ 12 لاکھ بیرل ایرانی تیل خرید رہا ہے، امریکی رپورٹ

چینی منڈیوں میں پاکستانی سی فوڈ کی طلب خاص طور پر چین کے اہم ساحلی صوبوں فوجیان، گوانگ ڈونگ، شاندونگ اور ژی جیانگ میں تیزی سے بڑھی ہے۔

سمندری خوراک کے برآمدی مواقع میں اضافے کے ساتھ ہی اب تک تقریباً 200 پاکستانی سی فوڈ برآمد کنندگان چینی کسٹمز کے ساتھ باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے تحت ترجیحی مارکیٹ رسائی نے پاکستانی سمندری مصنوعات کی برآمدات کو بے حد سہولت فراہم کی ہے۔

سی فوڈ کا یہ شعبہ ملک میں برآمدات کی تنوع، روزگار کے نئے مواقع اور عالمی تجارتی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔