اتوار، 30-اگست،2026
اتوار 1448/03/17هـ (30-08-2026م)

مریم نواز کی چین میں علی بابا کلاؤڈ کے وفد سے ملاقات، پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری پر زور

30 اگست, 2026 14:05

وزیراعلیٰ پنجاب نے چین میں علی بابا کلاؤڈ کے اعلیٰ وفد سے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے آئی ٹی، زراعت، صحت اور کلائمیٹ فارکاسٹنگ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورہ چین کے دوران علی بابا کلاؤڈ گروپ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں علی بابا کلاؤڈ گروپ کی جانب سے پنجاب کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

علی بابا کے حکام نے پنجاب میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی گورننس کے جدید اقدامات کو سرہا اور پنجاب حکومت کے ساتھ پبلک سروسز کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر غور کیا۔

ملاقات کے دوران زراعت، صحت اور کلائمیٹ فورکاسٹنگ کے شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں گورننس کے پورے نظام کو جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مربوط کیا جا رہا ہے اور حکومت کل کے بجائے آج ہی اے آئی پالیسی پر عملی طور پر گامزن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر کینسر اسپتال بنایا جا رہا ہے اور پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی قائم کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن چکا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس پڑھانے کا خیال انہیں بیجنگ کے طلبہ کو دیکھ کر آیا تھا اور پنجاب ڈیجیٹل اکانومی کے معاملے میں تمام صوبوں میں لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نوجوان اور قابل ورک فورس کے لحاظ سے ملک کا چوتھا بڑا صوبہ ہے اور پنجاب کی کابینہ و سرکاری افسران کو بھی اے آئی کی باقاعدہ ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا خیرمقدم کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔