لامین یامال اپنی بہترین فارم میں واپس آ رہے ہیں، بارسلونا کوچ

بارسلونا کے ہیڈ کوچ ہانسی فلک نے امید ظاہر کی ہے کہ اسٹار فٹبالر لامین یامال جلد ہی اپنی بہترین کارکردگی کی اعلیٰ ترین سطح پر واپس آ جائیں گے۔
بارسلونا کے ہیڈ کوچ ہانسی فلک نے رائے والیکانو کے خلاف لا لیگا میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 سالہ ابھرتے ہوئے اسٹار فٹبالر لامین یامال دوبارہ اپنی بہترین اور اعلیٰ ترین فارم حاصل کر رہے ہیں۔
ران کی مسل کی انجری سے بحالی کے بعد ورلڈ کپ کھیلنے والے لامین یامال سیزن کے پہلے میچ میں کارکردگی دکھانے میں کچھ مشکلات کا شکار رہے تھے، لیکن دوسرے میچ میں انہوں نے شاندار بہتری دکھائی ہے۔
کوچ ہانسی فلک نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہر شخص یامال کی فارم اور صحت کے بارے میں فکر مند ہے، لیکن یہ بات پیشِ نظر رکھنی چاہیے کہ وہ ایک بڑی انجری کے بعد ورلڈ کپ کھیل کر واپس آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جزیرہ خارگ کی تباہی کی اے آئی ویڈیو شیئر کر دی
ان ک کہنا تھا کہ تین ہفتوں کی چھٹیوں کے بعد واپسی پر پہلا میچ شاید ان کے لیے بہترین نہ رہا ہو، مگر وہ ٹیم کے لیے مسلسل سخت محنت کر رہے ہیں۔ اتھلیٹک بلباؤ کے خلاف میچ میں یامال نے پورے 90 منٹ میدان میں گزارے اور اب ٹریننگ سیشنز میں ان کا پرانا رنگ نظر آ رہا ہے۔
بارسلونا نے اپنے ابتدائی دونوں لا لیگا میچ جیت لیے ہیں جبکہ ان کے اہم اسٹرائیکر رافینیا نے عارضی نمبر 9 کے طور پر بہترین کھیل پیش کیا ہے۔
ایٹلیٹکو میڈرڈ سے جولین الواریز کی سائننگ نہ ہونے کے سوال پر ہانسی فلک نے کہا کہ وہ اپنی موجودہ ٹیم سے مکمل طور پر مطمئن ہیں اور کلب کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر ڈیکو مزید تقویت کے لیے کام کر رہے ہیں، لہذا ٹیم پر نیا اسٹرائیکر خریدنے کا کوئی اضافی دباؤ نہیں ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












