پنجاب میں صفر فیصد نتائج والے سرکاری اسکولز کے سربراہان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

تمام اسکول ایک ہفتے کیلئے بند، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: پنجاب میں سالانہ امتحانات میں صفر فیصد نتائج دینے والے سرکاری اسکولز کے سربراہان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے بھر میں صفر فیصد نتائج دینے والے اسکولز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ حکام کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 184 اسکولز کا نتیجہ صفر فیصد رہا، جن میں 81 سرکاری اسکولز شامل ہیں۔
دستیاب تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 91، اٹک میں 35 اور چکوال میں 26 اسکولز صفر فیصد نتیجہ دینے والے اداروں میں شامل ہیں۔ جہلم کے 24، مری کے 10 جبکہ تلہ گنگ کے 8 اسکولز کا بھی نتیجہ صفر فیصد رہا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صفر فیصد نتائج دینے والے اسکولز کے سربراہان سے جواب طلب کرنے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مسلسل ناقص تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں اور اس کے ذمہ دار افسران کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق ناقص تعلیمی نتائج کے ذمہ دار اسکول سربراہان کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایسے اداروں کی نگرانی بھی مزید سخت کی جائے گی۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









