بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

برمنگھم ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ فائنل، 5 تبدیلیوں کا امکان

09 ستمبر, 2026 12:49

برمنگھم ٹیسٹ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی، جس میں 4 سے 5 اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لاہور سے ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا 12 رکنی اسکواڈ تیار کر لیا گیا ہے۔ اس بار ٹیم کی پلیئنگ الیون میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے اور 4 سے 5 نئے یا متبادل کھلاڑیوں کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپنر امام الحق کی جگہ صائم ایوب کو قومی پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دے کر ان کی جگہ نوجوان وکٹ کیپر غازی غوری کا ٹیسٹ ڈیبیو کرائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایک اور اہم تبدیلی کے تحت سلمان علی آغا کی جگہ عرفات منہاس کو ٹیم کا حصہ بنائے جانے کی خبریں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود، مسئلہ اعتماد، فٹنس اور ذہنی مضبوطی کا ہے 

بولنگ لائن میں بھی اہم تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں۔ فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ کا ٹیسٹ ڈیبیو ہو سکتا ہے، جبکہ فاسٹ بولنگ کے لیے عبید شاہ یا محمد علی میں سے کسی ایک کو پلیئنگ الیون میں منتخب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شان مسعود، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، اذان اویس، محمد عباس، غازی غوری، صائم ایوب، عرفات منہاس، رضا اللہ، عبید شاہ اور محمد علی کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔