بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

پنشنرز اور قومی بچت اسکیموں کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم خبر

09 ستمبر, 2026 09:45

قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے اہم خبر ہے کہ بیشتر سیونگ اسکیموں کی شرحِ منافع میں کمی کردی گئی ہے۔

نئی شرحوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جس سے سرمایہ کاروں کی آمدن متاثر ہونے کا امکان ہے۔

قومی بچت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع میں 36 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد دونوں اسکیموں کی نئی شرح 12.60 فیصد ہوگئی ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع بھی 36 بیسس پوائنٹس کم کرکے 11.16 فیصد کردی گئی ہے۔ اسی طرح اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ کی شرح میں 30 بیسس پوائنٹس کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 10.90 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

تین ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرحِ منافع 26 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 10.86 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ چھ ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس کی شرح میں 28 بیسس پوائنٹس کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی شرح بھی 10.86 فیصد ہے۔

دوسری جانب ایک سالہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کی شرحِ منافع 11 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 11.28 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

نئی شرحوں کے اطلاق کے بعد قومی بچت اسکیموں سے حاصل ہونے والی آمدن میں کمی کا امکان ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو اپنی باقاعدہ آمدن کے لیے فکسڈ انکم اور قومی بچت اسکیموں پر انحصار کرتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔