آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے ہڑتال کی کال مکمل طور پر مسترد کر دی

آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے انتشار پسند عناصر کی ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور تعلیمی و تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھلے رہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے باشعور شہریوں اور تاجر برادری نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کرنے والے ایک گروہ کی ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
9 ستمبر کو آزاد کشمیر کے تمام اہم الاضلاع میں تعلیمی ادارے، تجارتی مراکز اور بازار معمول کے مطابق کھلے رہے جبکہ سڑکوں پر عوامی اور تجارتی ٹریفک روان دواں رہی، جس سے انتشار پھیلانے والے عناصر کے عزائم خاک میں مل گئے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بے بنیاد بھارتی دعوے مسترد کر دیئے
آزاد کشمیر کے شہریوں نے ہڑتال پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ وہ روز روز کی ہڑتالوں اور جبری بندشوں سے تنگ آ چکے ہیں کیونکہ اس سے عام آدمی کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے اور شدید معاشی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہڑتال یا دھرنے کسی مسئلے کا پائیدار حل نہیں ہیں بلکہ اس سے حالات مزید خراب ہوتے ہیں۔
مقامی شہریوں اور تاجر برادری نے حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ ان کے جائز مطالبات پر پیش رفت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام نے حالیہ الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر کے عوام امن، ترقی اور استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی انتشاری ٹولے کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









