بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)
بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ، 9-ستمبر، 2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بے بنیاد بھارتی دعوے مسترد کر دیئے

07 ستمبر, 2026 10:14

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ اقدامات سے خطے کی متنازع حیثیت ختم نہیں کی جا سکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی خودمختاری کے خود ساختہ دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے کسی بھی یکطرفہ اقدام، نام نہاد سرکاری نقشوں یا سیاسی بیانات سے جموں و کشمیر کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑ سکتا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازع عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ اور تاحال حل طلب مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سرکاری نقشوں میں بھی اس خطے کو متنازع علاقہ ہی دکھایا گیا ہے، اس لیے بھارتی دعوؤں کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع کا حتمی فیصلہ صرف اور صرف کشمیری عوام کی آزادانہ مرضی اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔

ترجمان نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے اور کشمیری عوام سے کیے گئے حقِ خودارادیت کے وعدوں کو پورا کرے۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے اور اس پر دباؤ ڈالے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔