جمعرات، 10-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/28هـ (10-09-2026م)

موجودہ مشکل معاشی صورتحال میں حکومت کو بھی اضافی اخراجات سے گریز کرنا چاہیے؛ میئر کراچی

10 ستمبر, 2026 14:56

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل معاشی صورتحال میں حکومت کو بھی اضافی اخراجات سے گریز کرنا چاہیے۔ عوام سے کہا جاتا ہے کہ مہنگائی کے دور میں اپنے اخراجات کم کریں، لیکن اگر حکومت خود اس پر عمل نہیں کرے گی تو یہ کیسے ممکن ہوگا؟

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کو عوام کے سامنے واضح کرنا چاہیے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں سرکاری اخراجات کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے دوران عوام سے اخراجات کم کرنے کی توقع کی جاتی ہے، تاہم حکومت کی جانب سے بھی سادگی اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کا عملی مظاہرہ ہونا چاہیے۔

کراچی میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ عوام کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ آوارہ کتوں کے مسئلے کا کیا حل نکالا جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب انتظامیہ کتوں کے خلاف کارروائی کے لیے جاتی ہے تو کتوں سے محبت کرنے والے افراد سامنے آجاتے ہیں، جس کے باعث اس مسئلے کے حل میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے نمٹنے کے لیے ایسا حل نکالنا ہوگا جس پر شہریوں اور متعلقہ حلقوں میں اتفاق رائے پیدا ہو سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔