یمن میں حوثی ملیشیا کی پیش قدمی، موخا شہر اور اہم اسٹریٹیجک مقامات پر قبضہ

یمن میں حوثی ملیشیا نے موخا شہر اور اہم بندرگاہ سمیت کئی اسٹریٹیجک مقامات پر کنٹرول حاصل کر لیا، جس سے عالمی تجارت کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
یمن میں حوثی ملیشیا نے کارروائی کرتے ہوئے موخا شہر سمیت اہم اسٹریٹیجک مقامات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مغربی یمنی صوبے تعز میں الخالد اور جبل النصر سمیت اہم علاقوں اور فوجی اڈوں پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے، جبکہ حوثی فورسز بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں المخا بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب پر حوثی حملے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ المخا ایئرپورٹ بھی حوثی ملیشیا کے قبضے میں آ گیا ہے اور مزاحمت کرنے والوں نے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
دوسری جانب باب المندب پر بھی حوثی ملیشیا نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ انصار اللہ کے سینیئر اہلکار محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ باب المندب عالمی تجارت کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں سے تیل، گیس اور غذائی اجناس کی ترسیل ہوتی ہے۔
یمن صدارتی لیڈرشپ کونسل کے صدر رشاد علیمی نے خبردار کیا ہے کہ باب المندب کی عسکری صورتحال میں تبدیلی کے اثرات سوئز کینال تک جا سکتے ہیں اور عالمی تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









