ایران نے حملہ کیا تو ایسا نقصان اٹھائے گا، جو کبھی نہیں دیکھا، اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں اسرائیل کی طرف سے انتہائی شدید رد عمل دیا جائے گا، جبکہ ایران نے بھی ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائيل كاٹز نے ایران کو دوبارہ خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی حملہ خواہ اس کی کوئی بھی وجہ ہو اور وہ جہاں کہیں بھی ہو، اسے تل ابیب کی طرف سے بھرپور جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
كاٹز نے اپنے دفتر کی طرف سے جاری ایک وڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی رد عمل ایران کو ایسے شدید نقصانات سے دوچار کرے گا، جن کی اس نے پہلے کبھی مثال نہیں دیکھی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس میں ملک کی اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانا بھی شامل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ ایران کی پروکسی نہیں، مکمل طور پر خود مختار ہے، ایرانی وزارت خارجہ
کاٹز نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ہدایات کے مطابق فوج مشن کو انجام دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسن حسن زاده نے کہا ہے کہ ہم اچانک حملے کی کارروائیوں کے لیے تیار ہیں اور ایرانی فورسز ملک کے کسی بھی مقام پر فوری طور پر پہنچنے اور دشمن کا ہر حالت میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حسن زاده کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم آج اپنے یہاں کے عوامی رائے عامہ اور اشرافیہ کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









