جمعہ، 11-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/29هـ (11-09-2026م)

سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے نادرا موبائل کیمپ کا اعلان

11 ستمبر, 2026 09:10

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کو شناختی دستاویزات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے نادرا نے موبائل رجسٹریشن کیمپ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

نادرا کے مطابق سعودی عرب کے الاحساء ریجن میں موبائل رجسٹریشن کیمپ قائم کیا جائے گا، جہاں پاکستانی شہریوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق مختلف خدمات ایک ہی جگہ فراہم کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق کیمپ کنگ خالد روڈ، ٹوبہ 47912 میں 11 ستمبر 2026، بروز جمعہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

موبائل کیمپ میں پاکستانی شہریوں کو نئے ب فارم کے اجرا، ب فارم کی تجدید، منسوخی اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سمیت نادرا سے متعلق دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حکام نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور اوقات کے دوران کیمپ کا دورہ کرکے اپنی شناختی دستاویزات سے متعلق امور آسانی سے مکمل کرائیں۔

پاکستانی سفارتی مشنز سعودی عرب میں نادرا سے متعلق مختلف خدمات کی فراہمی میں بھی معاونت کر رہے ہیں، جس کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے شناختی دستاویزات کے حصول کا عمل مزید آسان بنانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔