پنجاب کے تمام اسکولوں کے 100 فیصد فزیکل معائنے کا فیصلہ

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے 100 فیصد فزیکل معائنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران (اے ای اوز) کو اپنی حدود میں آنے والے ہر اسکول کا لازمی دورہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق اے ای اوز اسکولوں کے دوروں کی رپورٹس ماہانہ بنیادوں پر مانیٹرنگ ایپ پر 100 فیصد اپ لوڈ کریں گے۔ ان معائنوں کا مقصد اسکولوں میں تعلیمی معیار، بنیادی سہولیات اور سکیورٹی انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔
اسکولوں کے دوروں کے دوران تدریس کے معیار کو بھی جانچا جائے گا، جبکہ صفائی ستھرائی اور عمومی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔ کلاس رومز، واش رومز، گراؤنڈز، لان اور چھتوں کی صفائی کا جائزہ لینے کے ساتھ اسکول میں صفائی کے مجموعی انتظامات بھی چیک ہوں گے۔
معائنہ کرنے والی ٹیمیں اسکولوں میں پنکھوں، لائٹس، سوئچز، ساکٹس اور وائرنگ کی فعالیت بھی یقینی بنائیں گی۔ اس کے علاوہ صاف پینے کے پانی اور فعال واش رومز کی دستیابی کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا۔
حکام نے اسکولوں میں سکیورٹی اقدامات اور مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی سختی سے جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ اسکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سکیورٹی آلات کی فعالیت بھی معائنے کا حصہ ہوگی۔
تمام اے ای اوز کو اپنی ذمہ داری کے تحت آنے والے ہر اسکول کا 100 فیصد فزیکل انسپیکشن مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








