جمعہ، 11-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/29هـ (11-09-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں، علی پرویز ملک

11 ستمبر, 2026 10:47

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کی صورتحال سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پڑتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ قطر سے ایل این جی کا ایک کارگو آج کراچی پہنچ رہا ہے، جبکہ قطر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حالات میں بہتری آنے کے ساتھ ایل این جی کی سپلائی کے معاملے میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور عالمی مارکیٹ کی صورتحال کے تناظر میں سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔