اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

14 ستمبر, 2026 09:21

لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔

لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیر مملکت طلال چوہدری نے ان کا استقبال کیا، جبکہ چیف کمشنر اور انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ لبنانی وزیر داخلہ کا یہ دورہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور سعودی عرب کا لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار

اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران احمد الحجار پاکستانی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔