جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

روسی ڈرون کا یوکرین میں ٹرین پر حملہ، سابق برطانوی وزیراعظم بال بال بچ گئے

14 ستمبر, 2026 09:53

روس نے پولینڈ سرحد کے قریب ڈرون حملے کے ذریعے یوکرینی ٹرین کو نشانہ بنایا، جہاں سے کچھ دیر قبل ہی سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن گزرے تھے۔

یوکرین اور پولینڈ کی سرحد کے قریب واقع علاقے میں ایک روسی ڈرون نے ٹرین کے انجن کو دھماکے سے نشانہ بنایا۔ خوش قسمتی سے حملے کے وقت تمام مسافروں کو پہلے ہی بحفاظت نکال لیا گیا تھا، جس کی وجہ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس حملے سے محض کچھ دیر پہلے ہی سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور دیگر اعلیٰ یورپی سیکیورٹی مشیر اسی ریلوے لائن سے ایک دوسری ٹرین پر گزرے تھے، جو کیف میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں نیٹو فوجیوں کی تعیناتی روس کے ساتھ براہ راست جنگ ہوگی، صدر پیوٹن

یوکرین کی ریلوے کمپنی کا کہنا ہے کہ بظاہر اس ڈرون حملے کا اصل ہدف سفارتی ٹرین ہی تھی، جو مسلسل روسی خطرات کی وجہ سے اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی اسٹیشن سے روانہ ہو گئی تھی۔

واقعے کے بعد پولش وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ یورپی رہنماؤں نے روس کے اس عمل کو کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔