آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، پاسداران انقلاب کا دعویٰ امریکہ نے مسترد کردیا

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک سپر ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، جبکہ امریکی سینٹ کام نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔
ایران کی پاسداران انقلاب نیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں غیر قانونی اور ممنوعہ راستے سے گزرنے والا ایک سپر ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق الگایا نامی پاناما پرچم بردار ٹینکر نے ممنوعہ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جہاں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد اس میں دھماکہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران معاہدے کیلئے بے چین ہے، فیصلہ خود کروں گا، امریکی صدر ٹرمپ
بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد ٹینکر میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور پورا جہاز شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔ پاسداران انقلاب نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ایران کی اتھارٹی کے تحت ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹ کام نے ایرانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل گایا ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی خبر غلط ہے۔
سینٹ کام کے مطابق اس جہاز کو گزشتہ ماہ ایرانی میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے وہ ناکارہ ہو گیا تھا اور اب اسے علاقائی شراکت دار کی مدد سے لایا جا رہا ہے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










