اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

نادرا: فوت شدہ افراد کا شناختی کارڈ منسوخ کرانے کا طریقہ

15 ستمبر, 2026 09:00

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ بروقت منسوخ کرانے کا طریقہ کار بتا دیا ہے۔

نادرا کے مطابق خاندان کے کسی فرد کی وفات کے بعد اس کا شناختی کارڈ بغیر کسی فیس کے منسوخ کرایا جا سکتا ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خاندانی ریکارڈ کو درست اور اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے یہ عمل بروقت مکمل کریں۔

شناختی کارڈ منسوخی کی درخواست نادرا کے خاندانی ریکارڈ میں درج متوفی کے والد، والدہ، بیٹے، بیٹی، بھائی، بہن یا شریک حیات میں سے کوئی بھی فرد جمع کرا سکتا ہے۔

درخواست کے لیے یونین کونسل، میونسپل کمیٹی یا کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا سی آر ایم ایس نمبر، متوفی کا اصل شناختی کارڈ یا اس کا شناختی کارڈ نمبر درکار ہوگا۔ بیرون ملک وفات کی صورت میں متعلقہ ملک کا جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

نادرا کے مطابق درخواست جمع ہونے کے بعد متوفی کا شناختی کارڈ دو دن کے اندر منسوخ کر دیا جائے گا۔

اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خاندان میں کسی فرد کی وفات کی صورت میں شناختی کارڈ کی منسوخی کا عمل بلا تاخیر مکمل کریں تاکہ سرکاری ریکارڈ میں معلومات درست اور بروقت درج رہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔