پیر، 21-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

طالبان رجیم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، مسلح مزاحمت رنگ لا رہی ہے، جنرل یاسین ضیا

15 ستمبر, 2026 10:15

افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مختلف محاذ گرم ہو چکے ہیں، افغان لبریشن فرنٹ نے طالبان کے مکمل کنٹرول کے دعوؤں کو کھلا چیلنج کر دیا ہے۔

دہشتگردوں کی سرپرست طالبان رجیم کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے کیونکہ اندرونی دراڑوں اور بڑھتی ہوئی مزاحمت نے طالبان رجیم کی قلعی کھول دی ہے۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کے سربراہ اور سابق افغان فوجی چیف جنرل یاسین ضیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت رنگ لا رہی ہے اور صورتحال اب ان کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الشباب، طالبان اور القاعدہ کے گٹھ جوڑ پر اہم انکشافات، افغانستان عالمی جہادی نیٹ ورکس کا مرکز بننے لگا

جنرل یاسین ضیا کے مطابق افغان طالبان اپنی گرتی ساکھ بچانے کے لیے نام نہاد حامیوں اور پراپیگنڈا نیٹ ورکس کا سہارا لے رہے ہیں۔ مخصوص عناصر عوام کو طالبان کے بعد کے حالات سے ڈرا رہے ہیں حالانکہ موجودہ رجیم سے بدتر کچھ نہیں ہو سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں سڑکوں کی تعمیری لاگت 10 گنا بڑھا کر کرپشن کرنے والے طالبان کس منہ سے حکومت چلا رہے ہیں؟ کسٹم چوری اور شاہراہوں پر لوٹ مار کرنے والی رجیم اگر حکومت چلا سکتی ہے تو پڑھے لکھے اور اہل لوگ کیوں نہیں چلا سکتے؟

دفاعی اور سیکیورٹی امور کے ماہرین کے مطابق افغانستان میں فعال مزاحمتی محاذ طالبان کے مکمل کنٹرول کے بیانیے کو چیلنج کر رہے ہیں اور مسلسل کارروائیوں نے رجیم کی ملک پر گرفت پر شدید سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔