لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی مزید سخت

Motorcycle and car owners traveling on Shahrah-e-Faisal be alert!!! An important decision has been made
لاہور: سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کیے جائیں گے، جبکہ کمرشل گاڑیوں کی صورت میں لائسنس کے ساتھ روٹ پرمٹ بھی معطل ہوگا۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ رواں ماہ دھواں چھوڑنے اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی 34 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس معطل کیے جا چکے ہیں۔
ہزاروں گاڑیوں کے خلاف کارروائی
سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق بغیر ترپال ریت، مٹی اور دیگر آلودگی پھیلانے والا سامان لے جانے والی 3,752 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور خستہ حال 12,272 گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ خطرناک حد تک اوور لوڈنگ کرنے والے 5,210 ہیوی وہیکلز کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔
سموگ تدارک مہم کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 54 ہزار 890 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔
مائنز سائٹس پر بھی کریک ڈاؤن جاری
سی ٹی او لاہور کے مطابق مٹی، ریت اور دیگر مائنز سائٹس پر خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت مرمت اور درستگی کے لیے مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو بھی مراسلے ارسال کیے گئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










