اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

جمہوریت ہی سیاسی اور معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، مریم نواز

15 ستمبر, 2026 12:37

عالمی یومِ جمہوریت پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جمہوریت محض سیاسی نظام نہیں بلکہ ترقی میں عوام کے فعال کردار کا مسلسل عمل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ جمہوریت محض ایک سیاسی نظام کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ملکی ترقی میں عوام کے فعال کردار کا ایک مسلسل عمل اور ایک ایسا سفر ہے، جس کی منزل متوازن فلاحی معاشرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئین کی بالادستی کے بغیر حقیقی جمہوریت ممکن نہیں، مراد علی شاہ کا یومِ جمہوریت پر پیغام

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی کامیابی کے لیے باشعور عوام، دیانتدار قیادت اور قانون کی عملداری بنیادی امر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ احتساب جمہوریت کا ایک اہم ستون ہے اور اس عالمی دن پر وہ کرپٹ عناصر کے احتساب کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں جبکہ پنجاب میں بھی کرپشن کے سدباب کے لیے ایک منظم مہم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی ہی جمہوریت کی اصل روح ہے اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے باہمی برداشت، مفاہمت اور پارلیمانی روایات کا تسلسل ناگزیر ہے کیونکہ جمہوریت ہی سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام کی منزل پر پہنچنے کا واحد راستہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔