اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کشیدگی کم کرنے کا بہترین راستہ ہے، اسحاق ڈار کی ڈائریکٹر آئی اے ای اے سے گفتگو

15 ستمبر, 2026 12:59

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر نے دوران گفتگو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کا بہترین راستہ سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، امریکی وزیر توانائی

اس موقع پر رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر پاکستان کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد، اصولوں اور عالمی قوانین کی مکمل پاسداری کے لیے پرعزم ہے اور عالمی امن اور ترقی کے ایجنڈے کے حصول میں اقوام متحدہ کے نظام کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

بات چیت کے دوران نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے رافیل گروسی کی آنے والی انتخابی مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔