اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

او آئی سی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس شہر پر حوثی گروپ کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
او آئی سی کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس شہر پر حوثی گروپ کے حملوں کا مقصد شہریوں کو خوفزدہ کرنا، مقدس مقامات اور مساجد کے تقدس پامال کرنا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے حوثی ڈرون کو تباہ کر دیا
سیکریٹری جنرل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس مقامات، مساجد اور شہری اشیاء پر حملے دہشت گردی ہیں، جو اسلامی اقدار، عالمی اصولوں اور قوانین کے سراسر خلاف ہیں۔
تنظیم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مملکت کے دفاع اور سلامتی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











