ایران پر معاشی دباؤ حق میں جار رہا ہے، اس لیئے جنگ کے خاتمے کی کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں، امریکی سفیر

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی ہے کیونکہ معاشی دباؤ واشنگٹن کے حق میں جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی ڈیڈ لائن طے نہیں کی ہے، مسلسل معاشی دباؤ واشنگٹن کے حق میں کام کر رہا ہے۔
والٹز سے جب وال اسٹریٹ جنرل کی اس رپورٹ کے بارے میں پوچھا گیا، جس میں بتایا گیا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے مشیروں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پورے دورِ حکومت کے دوران جنگ جاری رہ سکتی ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس پر لازمی طور پر کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کا اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کا حکم
والٹز کا کہنا تھا کہ صدر کی حکمت عملی اور آپریشن اکنامک فیوری کے تحت وقت صدر اور امریکہ کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی بحری ناکہ بندی ایران کی معیشت پر دباؤ میں اضافہ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ وال اسٹریٹ جنرل نے ستمبر کے اوائل میں رپورٹ کیا تھا کہ نائب صدر جے ڈی ونس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور دیگر مشیروں نے نجی طور پر ٹرمپ سے اس امکان پر بات چیت کی تھی کہ ایران امریکی دباؤ کے خلاف مزاحمت جاری رکھ سکتا ہے اور یہ تنازع جنوری 2029 کے بعد تک بھی طول پکڑ سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











