پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

حوثی رہنما کی سعودی عرب کے خلاف محاصرے کے بدلے محاصرہ کی پالیسی اپنانے کا اعلان

21 ستمبر, 2026 10:40

حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ اب سعودی عرب کے ساتھ محاذ آرائی میں مطالبات کے مرحلے کو چھوڑ کر محاصرے کے بدلے محاصرہ کے فارمولے کے تحت عملی کارروائی شروع کر دی۔

یمن کے حوثی رہنما مہدی المشاط نے اعلان کیا کہ ان کے گروپ نے سعودی عرب کے ساتھ محاذ آرائی میں مطالبات کے مرحلے سے آگے بڑھ کر محاصرے کے بدلے محاصرہ، کشیدگی کے بدلے کشیدگی کے نئے فارمولے کے تحت عملی قدم اٹھا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ نے حوثیوں کے خلاف فضائی حملے کرنے کا فیصلہ عین وقت پر منسوخ کردیا، نیویارک ٹائمز

حوثی زیرِ انتظام صدارت کے ٹیلیگرام چینل کے مطابق مہدی المشاط نے کہا کہ ہمارے آپشنز مزید شدت اختیار کریں گے، ان شاء اللہ، اور زیادہ دردناک شکل اختیار کریں گے اور ہم اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے، اس کے لیے ہمیں اپنی جانیں ہی کیوں نہ دینی پڑیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثی تحریک ایک ایسے سعودی محاصرے کے خاتمہ، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کی بحالی، یمن کے وسائل کی واپسی اور ریاض کی جانب سے معاوضے کی خواہاں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔