مختلف ممالک میں آن لائن گمراہ کن مواد پر سخت کریک ڈاؤن، ہزاروں افراد گرفتار

برطانیہ نے آن لائن گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، جبکہ مختلف ممالک میں ریاست مخالف بیانات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں آن لائن گمراہ کن مواد پر کریک ڈاؤن سخت کر دیا گیا ہے۔ قدیم ترین پارلیمانی نظام کے حامل برطانیہ نے بھی آن لائن گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور بھارت سمیت مختلف ممالک نے ریاست مخالف بیانات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنا رکھی ہے۔
برطانوی ادارے فری اسپیچ یونین کے مطابق، گزشتہ 5 برس میں 62 ہزار سے زائد افراد کو اظہارِ رائے سے متعلق جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا اور نیپال میں کارروائیاں، بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورک کا عالمی سطح پر گھیرا تنگ کردیا گیا
برطانیہ میں آزادی اظہارِ رائے سے متعلق جرم میں 18 ہزار 510 افراد پر فردِ جرم عائد جبکہ 12 ہزار 292 افراد کو سزا سنائی گئی ہے۔ برطانیہ میں گرفتار ہونے والے افراد میں سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔
عالمی تنظیم بگ برادر واچ کا کہنا ہے کہ آن لائن سیفٹی ایکٹ جیسے قوانین کی وجہ سے برطانیہ میں گرفتاریوں کی شرح میں نمایاں فرق آیا ہے۔
بھارتی میڈیا فرسٹ پوسٹ کے مطابق فرانس میں بھی سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد شیئر کرنے پر شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی میڈیا دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، بھارتی ریاست بہار میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر 2026 میں 475 ایف آئی آر درج کر کے 103 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












