سعودی عرب میں بغیر لائسنس بھرتی سروسز کے خلاف کریک ڈاؤن

Big Good News for Residents Holding Iqama in Saudi Arabia
سعودی عرب کی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے بغیر لائسنس بھرتی اور مزدوری کی خدمات فراہم کرنے والے 10 اداروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
وزارت کے مطابق ان اداروں کے خلاف کارروائی ملک میں بھرتی کے شعبے سے متعلق قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کے بعد کی گئی۔
وزارت کی جانب سے کی جانے والی معائنہ مہم کا مقصد غیر قانونی طریقوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بھرتی اور مزدوری کی خدمات حاصل کرنے والے افراد کے حقوق کا تحفظ تھا۔
وزارت کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے اداروں میں واحد ملکیتی کاروبار، جنرل سروس دفاتر کے علاوہ ویب سائٹس اور الیکٹرانک ایپلی کیشنز کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔
ان اداروں پر الزام ہے کہ وہ متعلقہ لائسنس کے بغیر براہِ راست یا بالواسطہ طور پر بھرتی اور مزدوری کی خدمات فراہم کر رہے تھے، جو سعودی عرب میں اس شعبے کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے کہا ہے کہ خلاف ورزیوں کے مرتکب اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے اور مقررہ جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
وزارت نے واضح کیا کہ بھرتی اور مزدوری کی خدمات سے متعلق قوانین کی نگرانی اور خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












