بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ضلع آواران میں 3 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان نے ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اور موثر کارروائیوں کی وجہ سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












