اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی

17 ستمبر, 2026 14:50

لاہور میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کردی گئی ہے۔ نیا طریقہ کار آج 17 ستمبر 2026 سے نافذ ہوگیا ہے۔ اس کے تحت ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کیلئے کچھ نئی شرائط مقرر کی گئی ہیں۔

نئے طریقہ کار کے مطابق جو امیدوار ای سائن ٹیسٹ پاس کرے گا، اسے 24 گھنٹے کے اندر روڈ ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔ مقررہ وقت کے دوران روڈ ٹیسٹ نہ دینے کی صورت میں ای سائن ٹیسٹ کا نتیجہ ختم ہوجائے گا۔ اس کے بعد امیدوار کو دوبارہ پورا عمل شروع کرنا ہوگا۔

حکام نے متعلقہ افسران کو نئے طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔ امیدوار کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ ای سائن اور روڈ دونوں ٹیسٹ مقررہ 24 گھنٹے کے اندر مکمل کرے۔

صرف دونوں ٹیسٹ پاس کرنا کافی نہیں ہوگا۔ امیدوار کو PSID بھی لازمی طور پر جنریٹ کرنا ہوگا۔ اگر PSID تیار نہیں کیا گیا تو دونوں ٹیسٹوں کے نتائج 24 گھنٹے بعد ختم ہوجائیں گے۔

حکام کے مطابق PSID فیس کی ادائیگی کیلئے امیدوار کو سات دن کی مہلت دی جائے گی۔ اگر اس مدت کے دوران فیس ادا نہ کی گئی تو پوری درخواست منسوخ کردی جائے گی۔

اگر کسی امیدوار کا PSID بھی ختم ہوجاتا ہے تو اسے دوبارہ ای سائن اور روڈ ٹیسٹ دینا ہوں گے۔ نئے ٹیسٹ بھی مقررہ طریقہ کار کے مطابق 24 گھنٹے کے اندر مکمل کرنا ضروری ہوں گے۔

ٹریفک حکام کے مطابق روڈ ٹیسٹ کا مقام ہی باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست جمع کروانے کا عمل مکمل کرے گا۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام اضلاع کے ٹریفک سربراہان کو نئے طریقہ کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔