پاکستان کا بھارتی بحری جہاز کی جارحانہ نقل و حرکت پر عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ

پاکستان نے بھارتی بحری جہاز کی جانب سے پاک بحریہ کے جہاز کو ٹکر مارنے اور اشتعال انگیز کارروائی پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ یہ احتجاج بھارتی بحری جہاز کے پاک بحریہ کے جہاز کو ٹکر مارنے پر ریکارڈ کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بحری جہاز نے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں اشتعال انگیز کارروائی کی اور پاکستانی بحری جہاز کے انتہائی قریب جارحانہ نقل و حرکت کی۔ بھارتی بحری جہاز کی اس کارروائی کے نتیجے میں دونوں بحری جہازوں کے درمیان ٹکر ہوئی، جو عالمی قانون اور 1991 کے دوطرفہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ستمبر 1965 کی جنگ کا 17واں روز، بھارت کا شدید نقصان، 500 سے زائد سپاہی جنگی قیدی بنالیئے گئے
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس بھارتی کارروائی کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت عالمی قوانین اور دوطرفہ معاہدوں کی سختی سے پابندی کرے، جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی میں بھی بھارتی وزارت خارجہ کو احتجاجی مراسلہ دیا جائے گا۔
پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کی اس اشتعال انگیز پالیسی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے والی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے باز رہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے پاک چین سرحد پر بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے کیونکہ چین پاکستان کا ایک آزمودہ شراکت دار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت سے پاکستانی سکھ یاتریوں کے حوالے سے بہیمانہ مہم دیکھی ہے، مگر اس کے باوجود ہم سکھ یاتریوں کو ویزوں کا اجراء جاری رکھیں گے اور بیساکھی کا آئندہ تہوار بھی جوش و جذبے سے منایا جائے گا اور ہم اس حوالے سے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے کو مکمل تیار ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












