اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی

17 ستمبر, 2026 15:11

بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں سنائی جانے والی 7 سال قید کی سزا کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنی سزا کے خلاف دائر اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں آنکھوں کی بیماری دوبارہ ہو گئی ہے اور جیل میں علاج کی ناکافی سہولیات دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی کے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا

درخواست کے مطابق بشریٰ عمران 54 سالہ خاتون ہیں اور پاکستان کی سابق خاتونِ اول ہیں، جو اس وقت اڈیالہ جیل میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

بشریٰ عمران کو 17 جنوری 2025 کے فیصلے کے ذریعے 7 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی اور انہیں نیب آرڈیننس کی دفعہ 9(اے)(12) کے تحت معاونت، مدد اور اکسانے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔