پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے سعودی عرب پر کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور دفاع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مملکت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔
پاکستان نے اپنے سخت اور واضح مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب پر کسی بھی قسم کی جارحیت یا حملے کی صورت میں دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عرب نیوز کے دیئے گئے انٹرویو میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی اور عملی دونوں سطحوں پر مضبوطی سے کھڑا ہے اور ہم اس بات پر خصوصی زور دیتے ہیں کہ ہم جسمانی اور عملی طور پر بھی ہر حد تک جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، کسی کے خلاف نہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ پاکستان کا یہ عزم اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ تک پھیلا ہوا ہے اور اس حوالے سے کسی کے دل میں بھی کوئی شک نہیں ہونا چاہئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کی عوام، افواج اور سیاسی قیادت کے درمیان انتہائی گہرے، تاریخی اور اٹوٹ رشتے موجود ہیں، جن کی بنیاد پر سعودی سلامتی کے ساتھ ہمارا عزم غیر مشروط ہے۔ پاکستان کی مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












