نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے کا طریقہ، کن دستاویزات کی ضرورت ہے؟

Easy Method to Obtain Family Registration Certificate from NADRA Revealed
پاکستان میں نادرا سے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو عام طور پر اضافی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نادرا کی جانب سے جاری کی جانے والی اہم دستاویز ہے جس میں نادرا کے ریکارڈ کے مطابق کسی شہری کے خاندانی ڈھانچے یا شجرہ نسب کی تفصیلات درج ہوتی ہیں۔
ایف آر سی کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟
نادرا کے مطابق 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
اس مقصد کے لیے درخواست گزار کو کسی مخصوص اضافی دستاویز کی ضرورت نہیں ہوتی، کیونکہ سرٹیفکیٹ نادرا کے دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔
کم عمر بچوں کے لیے کیا ضروری ہے؟
اگر خاندان میں 18 سال سے کم عمر بچہ شامل ہو اور اس کا ب فارم تصویر کے بغیر بنا ہوا ہو تو ایف آر سی کے حصول کے لیے ایک اضافی شرط لاگو ہوسکتی ہے۔
ایسی صورت میں بچے کی تصویر اور انگلیوں کے نشانات حاصل کیے جانے کے لیے درخواست کے وقت بچے کی نادرا رجسٹریشن سینٹر میں موجودگی ضروری ہوگی۔
اس کے بعد بچے کا مطلوبہ بایومیٹرک اور تصویری ریکارڈ مکمل کرکے ایف آر سی کی درخواست پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔
ایف آر سی کے لیے درخواست کہاں دی جائے؟
شہری فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے لیے اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ درخواست PakID موبائل ایپ کے ذریعے بھی دی جا سکتی ہے۔
نادرا کے مطابق شہری درخواست دینے سے پہلے اپنے خاندانی ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنائیں تاکہ ایف آر سی میں خاندان سے متعلق معلومات نادرا کے ریکارڈ کے مطابق درست طور پر ظاہر ہوں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












