اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

پنجگور اور کچھی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد مارے گئے

18 ستمبر, 2026 11:03

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دو مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بھرپور اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی دو الگ الگ کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے مجموعی طور پر 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ضلع آواران میں 3 دہشت گرد ہلاک

پہلی کارروائی پنجگور کے علاقے فتح علی میں کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر وار کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

دوسری کارروائی ضلع کچھی کے علاقے دھاڈر میں کی گئی، جو ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تھا، جس کے دوران مزید 2 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے، جبکہ خفیہ اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔