این سی سی آئی اے میں بھرتیوں کی درخواست کی آخری تاریخ میں توسیع

Government Jobs Offer Salaries Up To 750K
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے بھرتیوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے، جس کے بعد امیدواروں کو درخواست دینے کے لیے مزید وقت مل گیا ہے۔
نئی تاریخ کے مطابق امیدوار اب 24 ستمبر 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد کو آن لائن ریکروٹمنٹ پورٹل کے ذریعے درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
این سی سی آئی اے کو ایسے افراد کی تلاش ہے جو سائبر کرائم کے خلاف کارروائی اور پاکستان کی ڈیجیٹل سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرائیں اور مقررہ آخری تاریخ سے قبل درخواست دینے کا عمل مکمل کرلیں۔
درخواستیں جمع کرانے کے لیے امیدوار این سی سی آئی اے کے آن لائن ریکروٹمنٹ پورٹل npftas.pk پر جا سکتے ہیں۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ: 24 ستمبر 2026
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












