وزیراعظم شہباز شریف کا زرمبادلہ کے ذخائر میں تاریخی اضافے پر اظہارِ تشکر

وزیراعظم نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی تاریخ کی بلند ترین سطح 21.4 ارب ڈالر تک پہنچنے کو تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے 21.4 ارب ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشی استحکام کی جانب ایک اور تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ معاشی ٹیم کی دن رات محنت اور درست سمت میں کیے گئے فیصلوں کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی معیشت میں رواں مالی سال نمایاں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مزید کمی آگئی
انہوں نے کہا کہ ترسیلاتِ زر، سروسز کی برآمدات میں نمایاں بہتری، کرنٹ اکاؤنٹ کی بہتر پوزیشن اور مالیاتی نظم و ضبط نے اس اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی کیپیٹل مارکیٹس تک پاکستان کی دوبارہ کامیاب رسائی ملکی معیشت پر عالمی اعتماد کی بحالی کا مظہر ہے۔ یہ مستحکم پوزیشن نہ صرف بیرونی ادائیگیوں کو مضبوط بنائے گی بلکہ عالمی معاشی مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بھی بڑھائے گی اور ملک میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھولے گی۔
وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، گورنر اسٹیٹ بینک، معاشی ٹیم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اس بڑی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












