اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

حکومت بلوچستان کا معذور سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافے کا اعلان

18 ستمبر, 2026 13:29

حکومت بلوچستان نے معذور سرکاری ملازمین کے لیے خصوصی کنوینس الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

کوئٹہ میں حکومت بلوچستان نے معذور سرکاری ملازمین کو مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ان کے خصوصی کنوینس الاؤنس میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ضلع آواران میں 3 دہشت گرد ہلاک

محکمہ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت خصوصی کنوینس الاؤنس کی رقم چار ہزار روپے سے بڑھا کر دس ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ نظرثانی شدہ الاؤنس یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور یہ معمول کے کنوینس الاؤنس کے علاوہ دیا جائے گا۔

وہ تمام سرکاری ملازمین جو معذور کوٹے پر بھرتی کیے گئے ہیں یا جنہیں میڈیکل بورڈ کی جانب سے معذور قرار دیا گیا ہے، وہ اس الاؤنس کے حقدار ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت بلوچستان کا یہ اقدام ان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔