اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

جیکب آباد میں خاتون پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ، شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

18 ستمبر, 2026 15:04

جیکب آباد میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر ایس ایس پی نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

جیکب آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اندر پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے مطابق خاتون پولیس اہلکار زیبا لاشاری کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم قاسم لاشاری نے اپنے دوست گلزار احمد کی مدد سے خاتون پولیس اہلکار کو بہانے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے کوارٹر میں بلایا اور وہاں اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کیلئے کے فور منصوبہ مسئلہ کشمیر بن گیا ہے، سینیٹ کمیٹی کا شدید اظہارِ برہمی

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون اہلکار نے صدمے کی حالت میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی کیپٹن فیضان علی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے، جن کی ہدایت پر متاثرہ خاتون زیبا لاشاری کی مدعیت میں سول لائن تھانے میں دونوں ملزمان قاسم علی اور گلزار احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔