اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

پنجاب میں مزید ایک لاکھ طلبہ کو ای بائیکس دینے کا اعلان

19 ستمبر, 2026 09:03

پنجاب حکومت نے طلبہ و طالبات کے لیے مزید ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان میں الیکٹرک بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق طلبہ کو الیکٹرک بائیکس آسان اقساط پر فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ای بائیکس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، تاہم اب تک اس پروگرام کے لیے تقریباً تین لاکھ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پروگرام میں طالبات کے لیے خصوصی سہولیات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق ای بائیک حاصل کرنے والی طالبات کو ڈاؤن پیمنٹ ادا نہیں کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طالبات کو ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ بھی مفت فراہم کیا جائے گا، جبکہ انہیں دو روزہ مفت ڈرائیونگ ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

پنجاب حکومت کے مطابق ای بائیکس کی فراہمی کا مقصد طلبہ کے لیے سفری سہولت بہتر بنانا اور انہیں تعلیمی اداروں تک آمدورفت کے لیے ایک متبادل ذریعہ فراہم کرنا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔